Featuredکھیل و ثقافت

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور : پہلے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

ایلیمنیٹر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے آؤٹ کردیا۔

ایلیمنیٹر 1 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔

زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

کامران اکمل اور پھر شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں نے بالترتیب 58 اور 55 رنز بنائے۔ حسین طلعت نے 28 اور محمد حارث نے 12 رنز کے ساتھ اس ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز کے کوٹہ میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف 20 اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close