Featuredپنجاب

سیاسی انتشار دیکھ رہا ہوں ان کو لینے کے دینے پڑجائیں گے

لاہور : پاکستان کی امن کی کوششوں کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ان کی خرید و فروخت پر سیاسی ڈرون حملہ کر یگا، عمران خان کو پتہ ہے کہ کس وقت اس نے کیا کرنا ہے وہ چوچا نہیں ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب و وزرت داخلہ نے پیپلز پارٹی کے مارچ کے حوالے سے ملاقات کی ہے۔ ہم ان کو اجازت دے رہے ہیں، ہمین ریلی پر کوئی اعتراض نہیں اگر وہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی ایک ریلی نکل رہی ہے، جو تحریک انصاف نکال رہی ہے۔ ہم نے دونوں ریلیوں پر رینجرز تعینات کر دی ہے، تاکہ امن و امان برقرار رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی جان نہیں ہے۔ کوئی کہتا ہے پنجاب کیخلاف لائیں گے کوئی کہتا ہے مرکز کیخلاف۔ ان کی تحریک عدم ٹھس قسم کی ہے۔ نواز شریف نے 172 بندے پورے کرنے کی ذمہ داری زرداری کو دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایسا پتہ کھیلے گا کہ یہ نیست و نابود ہو جائیں گے۔ میری جہانگیر ترین سے کوئی دوستی نہیں ہے۔ مجھ سے تحریک انصاف والے ناخوش ہوئے ہیں، مگر میں کہتا ہوں عمران خان کو جہانگیر ترین سے بات کرنی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پرانے مخالف ایک دوسرے کے پاس جا رہے ہیں تو عمران خان کیوں جہانگیر کے پاس نہیں جا سکتا۔ نواز شریف و زرداری چلے ہوئے کارتوس ہیں، وہ صرف شرارتیں کر سکتے ہیں۔ اداروں نے واضح طور پر کہا وہ نیوٹرل ہیں اور جمہوری حکومت کیساتھ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں۔ مفاد پرستوں کو خوف اکٹھا کر رہا ہے۔ یہ راتیں یہ ملاقاتیں اور کھانے بس باتیں ہیں۔ اگر کسی نے پاکستانی سیاست کو نہ سمجھا تو یہاں جھاڑو پھر جائیگا۔ چوہدری شجاعت میرے بڑے بھائی ہیں ان کے گھر کے احسانات ہیں مجھ پر۔ اس وقت جو عمران خان کو چھوڑے گا۔ وہ بیوقوف ہو گا، نااہل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کیا پدی کیا پدی کا شوربا ہیں، ان کو عسکری ڈرون کی ضرورت نہیں۔ یہ سات رنگی پٹاخے سے مر جائیں گے۔ مشکل وقت آتے ہیں، عمران خان جرات سے مقابلہ کرے گا۔ سیاسی انتشار دیکھ رہا ہوں ان کو لینے کے دینے پڑجائیں گے۔ یہ اپنی سیاسی قبر کھودنے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close