Featuredاسلام آباد

روس ، یوکرین جنگ : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد : یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یکم مارچ تک 100 ڈالر پر برقرار رہیں تو پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ ملک میں یکم مارچ سے پیٹرول 7 اورڈیزل 6 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

اوگرا 28 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈیویژن کو ارسال کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close