Featuredسندھ

آج مزارِ قائد کراچی سے پیپلز پارٹی لانگ مارچ شروع ہونے جا رہا ہے

صدر پی پی کراچی سعید غنی نے کہا کہ لوگ اپنے چیئرمین کی کال پر لانگ مارچ میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ کراچی سے آج شروع ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں کارکنان کی آمد جاری ہے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی کے ارد گرد ان کی اپنی سیکیورٹی اور جانثار ہوں گے۔

سعید غنی نے مزید بتایا کہ لانگ مارچ میں رضاکاروں کی بھی سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلان ہے کہ غروبِ آفتاب تک اگلی منزل تک پہنچ جائیں گے۔

موجودہ حکومت، مہنگائی و بیروزگاری کے خلاف آج مزارِ قائد کراچی سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں لانگ مارچ شروع ہونے جا رہا ہے جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا شہرِ اقتدار، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close