Featuredدنیا

دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ ، روس یوکرین جنگ میں تباہ

 دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز روس اور یوکرین جنگ میں تباہ ہوگیا

یوکرینی خبر رساں ادارے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کی ہے، جس پر سوشل صارفین کی جانب سےکافی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ائیرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا جو کہ دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ہے، یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔

خبر کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں ماریہ این225 طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔

یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ روسی حملے میں تباہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ عظیم الجثہ جہاز چھ انجنوں کی مدد سے چلتا تھا، یہ طیارہ سوویت یونین کے آخری دنوں میں بنایا گیا تھا۔

یوکرینی حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس جہاز کو دوبارہ بنائیں گے، ہم ایک مضبوط، آزاد اور جمہوری یوکرین کے اپنے خواب کو پورا کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close