Featuredاسلام آباد

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی۔

چئیرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ جنوری میں ایل این جی کم جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل زیادہ استعمال کیوں ہوا؟ حکام نے جواب دیا کہ طلب کے مقابلے میں ایل این جی کی دستیابی بہت ہی کم تھی۔

چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ اس ماہ انڈسٹری نے 16 فیصد زیادہ بجلی استعمال کی ہے، اگر طویل مدتی معاہدوں سے ایل این جی زیادہ آتی ہے تو اتنا بوجھ کیسے پڑا؟

نیپرا حکام نے کہا کہ جنوری میں ایل این جی کمی سے انڈسٹری پر سات ارب چوہتر کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، اور وہی بوجھ صارفین تک بانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی صورت میں منتقل ہوا، اگر سولر اور ونڈ انرجی کے لائسنس یافتہ پلانٹس چلتے تو ایک روپے مزید کمی ہوتی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں پانچ روپے چورانوے پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 50 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close