Featuredاسلام آباد

ایل پی جی کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلو گرام اضافہ

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے مزید مہنگا کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 318 روپے 74 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2758 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے ایک پیسے اضافہ ہوا ہے، ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 233 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے، ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اس وقت 2439 روپے 93 پیسے کا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close