Featuredاسلام آباد

‎حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے

اسلام آباد : عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ‎بجٹ تک پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرکے پھر بجلی کی قیمت کیوں بڑھائی جارہی ہے؟

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ‎حکومت آئی ایم ایف اور عوام دونوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ‎دعا ہے کہ عمران نیازی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اپنے پیکج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لئے عوام اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جارہا ہے۔ ‎ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ کرایوں میں کمی کون کرائے گا؟ کالی کمائی کرنے والوں پر کرم جبکہ میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم ؟

لیگی صدر نے کہا کہ ‎یکم جولائی سے سوئی ناردرن کے لئے 94 اور سوئی سدرن کے لئے 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کا امکان حکومتی پیکج کے کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔ ‎ایل پی جی کی قیمت میں پہلے ہی 27 روپے فی کلو اضافہ اور گھریلو سلنڈر 319 روپے مہنگا ہونا غریبوں سے ریلیف چھیننا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎ 43 ماہ میں غیر ملکی قرض 47.55 ارب ڈالرز سے تجاوز نے معیشت اور معاشی ماہرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ‎حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎تاریخ میں اتنا قرض کسی حکومت نے پاکستانیوں پر نہیں لادا جتنا موجودہ حکومت نے تین سال میں لاد دیا۔ ‎بینکوں کو آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ ‎کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی شہروں میں 14.3 اور دیہات میں 14.6 فیصد ہونا عوام پر ظلم کی مثالیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close