Featuredخیبر پختونخواہ

قصہ خوانی بازار میں قائم جامع مسجد کوچہ رسالدار میں بم کا دھماکہ ، 30 نمازی شہید

پشاور : جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 30 نمازی زندگی کی بازی ہار گئے۔

 
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں قائم جامع مسجد کوچہ رسالدار میں بم کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 30 نمازی شہید ہوگئے، جبکہ 50 سے زائد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے انتظامیہ نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
 
سی سی پی او محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق مسجد میں دو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر کے گھسنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جس کی حالت تشویشناک ہے۔
 
پولیس پر حملے کے بعد جامع مسجد میں دھماکہ ہوا۔ پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ چکے ہیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close