Featuredاسلام آباد

عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی: شازیہ مری

اسلام آباد: ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے، شفقت محمود اور فواد چودھری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں، عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء آخری دہاڑی لگانے کیلئے عدم اعتماد کی تحریک کے منتظر ہیں، شفقت محمود اور فواد چودھری سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے عادی ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری جمہوریت اور آئین کے نگہبان ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کو اپنے قائد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی  کا کہنا تھا کہ عوامی مارچ کامیاب ہو چکا عدم اعتماد کی تحریک بھی کامیاب ہوگی، شفقت محمود نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کے ممبران انہیں چھوڑ رہے ہیں، ہارس ٹریڈنگ سے وجود میں آنے والی پارٹی تحلیل ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close