Featuredخیبر پختونخواہ

پشاور دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 62 ہوگئی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، گورنر شاہ فرمان اور کور کمانڈر پشاور فیض حمید نے معاون خصوصی بیرسٹر سیف، آئی جی اور صوبائی کابینہ اراکین کے ہمراہ امام بارگاہ اخونزادہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ، گورنر اور کورکمانڈر نے امام بارگاہ اخونزادہ میں شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کی۔

بعد ازاں معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ، گورنر، کور کمانڈر نے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، لواحقین اور علماء کے ساتھ تفصیلی بات ہوئی، کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے دہشتگردوں کو سہولت دی ان تک بھی پہنچ گئے، لواحقین نے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے، لواحقین نے سیکیورٹی نظام مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں شہید افراد کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close