Featuredسندھ

ندیم افضل چن کا پیپلزپارٹی میں واپسی کا فیصلہ

ندیم افضل چن کی تحریک انصاف سے پیپلزپارٹی میں دوبارہ واپسی

کراچی: ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے جائیں گے۔

ندیم افضل چن بلاول سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینیئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close