Featuredکھیل و ثقافت

ویمنز ورلڈکپ: گروپ میچ میں پاکستان کو شکست

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دیدی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 245 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھنا، سنیہ رانا اور پوجا وستراکار نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم کا کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے راجیش گیکودی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سنیہ رانا اور جھلن گوسوامی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close