Featuredپنجاب

بلاول بھٹو زرداری ندیم افضل چن کے گھر پہنچ گئے

لاہور: پیپلزپارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانا میرا غلط فیصلہ تھا

بلاول بھٹو زرداری ندیم افضل چن کے گھر پہنچ گئے، ندیم افضل چن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے سیاست کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی چھوڑ کر جانا میرا غلط فیصلہ تھا، خان صاحب میرے گھر آئے تھے، خان صاحب سے کہا تھا آج بھی بھٹو والا ہوں کل بھی بھٹو والا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کاشتکاروں کا مقدمہ لڑا ہے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے عزت دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو پی پی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی کے کارکنان کے لیے یہ ایک خوشخبری ہے، جس نے کبھی بھی بھٹو کا نعرہ لگایا یا پرچم لہرایا وہ ہمارا ساتھ دے، ہم اس وقت ایک احتجاج میں عوام کے سامنے ہیں، ہمارے کوشش ہے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close