Featuredپنجاب

عمران خان کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں

لاہور:  غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی، گھبرا گئے ہونا، آپ نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا ہے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آنکھیں کھول کے دیکھیں ان کی جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش، اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں، زبان درازی، گھبرا گئے ہونا، آپ نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا ہے، اور آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے، قوم عمران خان کی نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرے پن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے، اب مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دیں اور نہ ہی دوسرے ممالک کو، آپ سازش کا واویلا مچا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ جس شخص کو نہ تاریخ کا علم ہو نہ جغرافیہ کا، جسے نہ خارجہ پالیسی کا پتہ ہو نہ سفارتی تعلقات کا، جسے نہ حکومت چلانا آیا ہو نہ عوام کے مسائل حل کرنا، وہ وہی کچھ کرسکتا تھا جو عمران خان نے پونے 4 سال میں کیا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو اندرونی طور پہ تباہ و برباد اور بیرونی طور پہ تنہا کر دیا ہے، دنیا میں ہمارے دشمنوں کے لیے ان سے بہتر کون ہوگا، عمران خان اپنا انجام دیکھ کر گھبرائیں نہیں اور ڈرامے بازی بند کریں، یہ دن تو آنا ہی تھا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آنکھیں کھول کے دیکھیں ان کی جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں، اور اس کی ذمہ دار نہ اپوزیشن ہے اور نہ ہی کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش، اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں، آپ کی زبان، آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نہ دینا ہے، اب بہت دیر ہو چکی، آپ کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close