Featuredاسلام آباد

آپ کی زبان بتارہی ہے کہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں : فضل الرحمان

اسلام آباد: بوکھلا کیوں رہے ہو، حواس باختہ ہوکر گالیاں دینے پر کیوں آگئے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ کی زبان بتارہی ہے کہ وزیر اعظم بننے کے اہل نہیں، ہم عمران خان کے خلاف جہاد لڑ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان وارننگ دے رہا ہوں اپنی زبان ٹھیک کرلو، ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا مگر تمہاری فطرت میں یہ چیز نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ایسے حالات سے گزرنے کا ہمیں زندگی بھر کا تجربہ ہے، یہ سیاسی میدان ہے، بار بار ایسے مراحل سے گزرے ہیں، عمران خان وارننگ دے رہا ہوں اپنی زبان ٹھیک کرلو، بوکھلا کیوں رہے ہو، حواس باختہ ہوکر گالیاں دینے پر کیوں آگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا مگر تمہاری فطرت میں یہ چیز نہیں، ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے، آپ ہمارا دعویٰ تسلیم نہ کریں مگر سیاسی جنگ لڑیں، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوئی تو معاملات گلی کوچوں میں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واضح کہتا ہوں خزاں جائے بہار آئے یا نہ آئے، اس لیول کے آدمی کو حکمران نہیں ہونا چاہیے، سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close