Featuredکھیل و ثقافت

پاکستانی فٹبال سے نحوست کے بادل چھٹنے لگے

لاہور :  پاکستان فٹبال پر فیفا کی جانب سے عائد پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔

فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ فٹبال ہیڈ کوارٹرز نارملائزیشن کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ پاکستان فٹبال پر فیفا کی جانب سے عائد پابندیاں جلد ختم ہوجائیں گی۔

مذاکرات کی کامیابی میں وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر مسئلہ کا حل تلاش کیا گیا۔ اشفاق گروپ نے نارملائزیشن کمیٹی کو فٹبال ہاؤس سے بے دخل کر دیا تھا۔ بیرونی مداخلت پر فیفا نے پاکستان فٹبال کو معطل کردیا تھا۔

چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک نے کہا کہ پاکِستان فٹبال کی عالمی تنہائی کا برا دور ختم ہوا۔ پی ایف این کے تحت صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ عالمی ایونٹس میں پاکستانی ٹیموں کی شرکت ممکن بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سارے معاملے میں صبر و تحمل اور معاونت پر فیفا کے شکر گزار ہیں۔ مشکل حالات میں نارملائزیشن کمیٹی کے ساتھ کھڑی رہنے والی فٹبال برادری کے شکرگزار ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close