Featuredپنجاب

بھارت نے خطے کا امن خراب کرنے کی کوشش کی

ملتان: بھارت نے غیرذمہ دارانہ حرکت کی، میزائل سے جانی نقصان کا ذمے دار کون ہوتا؟

بھارت نے خطے کا امن خراب کرنے کی کوشش کی، بھارت کی حرکت کی وجہ سے 2 ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ چھڑ سکتی تھی، بھارت سے میزائل گرانے کے معاملے پر جواب طلب کیا۔

وزیر خارجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت نے غیرذمہ دارانہ حرکت کی، میزائل سے جانی نقصان کا ذمے دار کون ہوتا؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی ناجائز حرکت پر پاکستانی میڈیا کو خاموش نہیں رہنا چاہیئے، میزائل میاں چنوں شہر پر بھی گر سکتا تھا، شہادتوں کا ذمہ دار کون ہوتا؟۔ میزائل کسی مسافر طیارے کو ہٹ کرتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟، بھارت پاکستان کو مطمئن کرے۔ 26 فروری 2019 کو بھارت نے ایسی ہی جارحیت کی تھی، پاکستان نے 27 فروری کو جواب دیا اور 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہاں ہے حکومت پاکستان، بلاول بھٹو کو بتانا چاہتا ہوں یہاں ہے حکومت پاکستان، عمران خان نے کہا جلسے میں عوام نعرے لگارہے ہیں، مجھے کوئی ترین گروپ دکھائی نہیں دیتا ان کو اہمیت نہیں دیتا، کوئی سودا کر بھی دیتا ہے تو اس کو استعفیٰ دینا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close