Featuredپنجاب

وفاقی وزیر مونس الٰہی کا شیخ رشید کے طنزیہ بیان پر ردعمل

لاہور: شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبےکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں۔

مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر مونس الٰہی کا شیخ رشید کے طنزیہ بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

مونس الٰہی کا کہنا ہےکہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں، لیکن شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ وہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔

 

کوئٹہ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں کہ 5 سیٹوں پر صوبےکی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کروں۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی تو عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close