Featuredسندھ

کراچی:ایف بی ایریا میں ٹارگٹ کلنگ،شہری ہلاک

کراچی: کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  مقتول کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے ، سلمان حیدر امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔

پولیس کے مطابق  مقتول گاڑی سے اترا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے  بعد فائرنگ کی۔

فائرنگ سے جاں بحق سلمان حیدر کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر کا قتل شہر کا امن خراب کرنےکی سازش ہے اور یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close