Featuredاسلام آباد

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، میں اپنے خلاف اسے ویلکم کرتا ہوں

اسلام آباد : اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر کوئی اعتراض نہیں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر موقف دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نےکہا کہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن جماعتوں کا آئینی و قانونی حق ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ تحریک عدم اعتما د پر قانونی رائے لی ہے، یہ میرا کام ہے کہ ماہرین سے مشاورت کروں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی خط نہیں لکھا، میڈیا میں چل رہی خبروں کی تردید کرتا ہوں، ایک بات واضح کروں جو اقدام اٹھاؤں گا قانون و رولز کے مطابق ہوگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کیا کررہی ہیں اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ اجلاس بلانے سے متعلق سیکریٹریٹ سے مشاورت کررہا ہوں، آئین کے مطابق مقررکردہ وقت پر اجلاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی حق ہے، میں اپنے خلاف اسے ویلکم کرتا ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close