Featuredپنجاب

اتحادی بھی حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟ : جاوید لطیف

لاہور : ہارس ٹریڈنگ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء میاں جاوید لطیف نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ’ہارسز‘ کی ’ٹریڈنگ‘ کرکے آنے والی حکومت جھوٹ کا نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے، جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری میری گفتگو کو ٹوئسٹ دے کر مجھ سے وہ منسوب کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو میں نے نہیں کہا۔ میری پوری گفتگو سنیں گے، تو واضح ہوجائے گا کہ میں نے ہارس ٹریڈنگ کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی ہے، نہ کریں گے، ہماری شرافت ہے کہ غیر آئینی حکومت کو آئینی طریقے سے رخصت کر رہے ہیں۔ جب حکومت کے اپنے ارکان اور اتحادی بھی حکومت کے ساتھ نہ ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کیسے ہوسکتی ہے؟

جاوید لطیف ن کہا کہ ہر کوئی اس نالائق، نااہل، چور اور عوام میں انتہائی غیرمقبول پارٹی سے راہ نجات ڈھونڈ رہا ہے۔ حکمران جماعت کے ارکان کی رائے اُن کا سیاسی، جمہوری اور آئینی حق ہے۔ عدم اعتماد آئینی اور پارلیمانی قدم ہے، جس کا طریقہ آئین میں درج ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close