Featuredاسلام آباد

عمران خان تم اب سابق وزیر اعظم کہلوانے والے ہو

اسلام آباد:  نیازی سلطنت کا خاتمہ ہو چکا، عمران خان تم اب سابق وزیر اعظم کہلوانے والے ہو، عمران خان! تم بولتے پھروگے مجھے کیوں نکالا۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو جواب ملے گا، نیازی سلطنت کا خاتمہ ہو چکاے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا سندھ ہاؤس میں ارکان کو جبری طور پر رکھا گیا، سندھ ہاؤس میں بیٹھے تھے تو 3ڈرون کیمرے اوپر اڑ رہے تھے، چھپنا ہوتا تو ارکان چائے وغیرہ کمروں میں بیٹھ کر پیتے، سندھ ہاؤس میں بڑے کوریڈور ہیں ہم اراکین کو آرام سے چھپا سکتے تھے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے حملہ کیا، پارلیمنٹ لاجز میں ایم این ایز پر تشدد کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان اور وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک وزیر نے کہا کہ میں خودکش بمبار بن کر حملہ کروں گا، دھمکی دی گئی اراکین کو غائب کردیا جائے گا، بہت سارے ایم این ایز نے محسوس کیا پارلیمنٹ لاجز محفوظ نہیں، ایم این ایز حفاظت کیلئے سندھ ہاؤس میں اپنی مرضی سے رکے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیازی سلطنت کا خاتمہ ہو چکا، تم دھمکیاں نہیں دو، اگر سندھ ہاؤس پر حملہ کیا گیا تو جواب ملے گا، ہم تمہارے ایم این ایز کو بھی روکیں گے، یاد رکھیں کہ سندھ میں بھی تمہارے لوگ ہیں، نیازی سلطنت کا خاتمہ ہو چکا، تم دھمکیاں نہیں دو۔

انہوں نے کہا کہ تمہارے ممبران کو بھی ووٹ ڈالنے اسلام آباد آنا ہوگا، اگر کسی کو زبردستی روکا گیا تو ہم بھی ان کو روکیں گے، تم لاکھوں کا مجمع لگاؤ گے ہم بھی لاکھوں کا مجمع لگائیں گے، عمران خان تم اب سابق وزیر اعظم کہلوانے والے ہو، عمران خان! تم بولتے پھروگے مجھے کیوں نکالا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیا سندھ ہاؤس میں رہنے پر پابندی ہے، سندھ ہاؤس پر حملہ ہوا تو اس کا ردعمل شدید ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close