Featuredاسلام آباد

حکمرانوں کو آئین و قانون کی پرواہ نہیں اقتدار بچانے کے لئے ہر ہتھکنڈا اپنایا جارہا

اسلام آباد : نیب کا تماشہ پہلے ہی چل رہا تھا، اب نیا تماشہ شروع ہے

شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ  کچھ بھی کرلیں اقتدار بچنے والا نہیں چوری شدہ الیکشن سے آنے والی حکومت نے عوام کے حالت بد سے بد ترین کردی وزیر اعظم دھمکا رہا کہ پارلیمان میں نہیں جانے دون گا پارلیمان جائیں گے اور آئینی طریقے سے ووٹ دیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگا کردیکھ لیں پورا ملک جام ہوجائے گا، گورنر راج لگانا تو پنجاب میں لگائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا تماشہ پہلے ہی چل رہا تھا، اب نیا تماشہ شروع ہے حکمرانوں کو آئین و قانون کی پرواہ نہیں اقتدار بچانے کے لئے ہر ہتھکنڈا اپنایا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیس سے زائد اراکین نے عمران خان کے خلاف بیان دیا، حکومت کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چاہتے ہیں شفاف الیکشن ہوں اور عوام کو اپنے نمائندے چننے دیں اسپیکر بھی جان لیں وہ آئین سے بالاتر نہیں جمہوریت توڑنے پر آرٹیکل چھ لگتا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس وقت ایک ارب دینے کو تیار ہیں ایسی کوئی مثال نہیں کہ اپوزیشن نے اراکین کو پیسے دیئے ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close