Featuredسندھ

ہم نے حکومت نہیں جمہوریت بچانے کا ذمہ لیا ہے : خالد مقبول

کراچی: حکومت اور جمہوریت میں سے کسی کا انتخاب کرنا ہوا تو جمہوریت بچائیں گے

خالد مقبول صدیقی نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا حصہ اس لیے ہیں کہ ہم حصہ نہ ڈالتے توجمہوریت ڈوب جاتی۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو آزماچکے ہیں، تحریک انصاف کا تجربہ بھی ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے بہت سے وعدے پورے نہیں کیے، پیپلز پارٹی کا تجربہ اچھا نہیں رہا، مسلم لیگ ن کے ساتھ تلخ تجربہ ہے لیکن کچھ اچھی یادیں بھی ہیں

خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ حکومت اور جمہوریت میں سے کسی کا انتخاب کرنا ہوا تو جمہوریت بچائیں گے، ہربدلتے دن صورت حال تبدیل ہو رہی ہے، لگتا ہے اس بار طے کرنے والوں کوبھی معلوم نہیں کہ تہہ درتہہ کیا ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ انھوں نے خود ہمارے لیے اپنا آپشن نہیں چھوڑا تاہم اپناحق مانگنے کے لیے بات چیت جاری ہے، وفد کل ملاقات کے لیے جائےگا، فیصلہ کیا ہےکہ حکومت نہیں جمہوریت بچائیں گے، اگر ووٹ فیصلہ نہیں کرسکا تو روڈ پر فیصلہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close