Featuredاسلام آباد

وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا : وزیر خارجہ

اسلام آباد :  پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے قیام کا آئینی ترمیمی بل پیش ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا۔ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر کو پیش کردیا۔ کابینہ نے اس بل کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا قیام پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے۔ 28 مارچ کو جنوبی پنجاب کے قیام کا آئینی ترمیمی بل پیش ہوگا۔ وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے بھی بات ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دعویٰ کرتی ہے کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہیں۔ ن لیگ والے بھی کہتے تھے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے۔ یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہیں صوبہ چاہیے تو آؤ ہمارے بل کو ووٹ دو۔ اگر تم مخلص ہو، جنوبی پنجاب کو عملی شکل دینا چاہتے ہو تو ووٹ دو۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام صوبے کے لیئے ایم این ایز کے دروازے پر دستک دیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close