Featuredکھیل و ثقافت

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دئے دی

بابر اعظم اپنی اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں

لاہور : بابر اور امام کی سنچریاں کام کرگئیں، پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا

آسٹریلیا  نے دوسرا ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 349 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔ بین مک ڈرموٹ 104 اور ٹراؤس ہیڈ نے 89 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہمان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مارنس لبوشین 59، مارکس اسٹوئنس 49 اور شان ایبٹ نے 28 رنز کے ساتھ ٹیم کے ٹوٹل میں اپنا حصہ ڈالا

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان بابر اعظم نے دوسرے ون ڈے میچ میں 114 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 349 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 15ویں سنچری بنائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں دو قومی ریکارڈز بنادیے۔

بابر اعظم اپنی اس سنچری کے ساتھ ایک روزہ فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے ہیں، یہ ان کی بطور کپتان چوتھی سنچری ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close