Featuredاسلام آباد

اگر عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو کشکول کو توڑنا ہو گا

اسلام آباد : عمران نیازی کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ راستہ آئین و قانون کیخلاف ہے

اپوزیشن لیڈر کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بدقسمتی سے معاشی حالات میں آزاد نہیں،ہم نے قرضے لیے،اگر عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو کشکول کو توڑنا ہو گا،یہ کوئی آسان کام نہیں ہمیں مل کر محنت کرنا ہو گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کررہے ہیں، ایک بار پھر عمران نیازی کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ راستہ آئین و قانون کیخلاف ہے،مجھے عمران نیازی کی بے ہنگم باتوں سے کوئی سروکار نہیں۔

شہباز شریف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہماری عدم اعتماد پر حکمت عملی کل کامیابی سے ہمکنار ہو گی،ایسے اقدامات کیے جائیں کہ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو،تمام ادارے قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائیں،آئی جی پولیس سمیت جن کا بھی کام ہے وہ امن وامان قائم رکھیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں نے کل بھکاریوں سے متعلق جو بیان دیا تھا وہ پہلی بار نہیں تھا ،بعض کرم فرماؤں نے اس بیان کو ایک ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی،ہمیشہ کہا اگر خودمختاری اور آزادی چاہیے تو وہ خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close