Featuredاسلام آباد

فواد چوہدری کی صحافیوں سے تلخ کلامی

فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب صحافیوں سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر سینئر صحافی پر فواد چوہدری نے الزامات لگائے اور گرماگرمی کی، سینئر صحافی کے ساتھ فواد چوہدری نے بدتمیزی بھی کی۔

فواد چوہدری نے سینئر صحافی کو کرائے کا آدمی قرار دیا، ان پر پیسے لینے کا الزام بھی لگایا۔

صحافیوں کی جانب سے اس صورتِ حال کے خلاف احتجاج کیا گیا اور فواد چوہدری سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔

اس موقع پر دیگر صحافیوں کی جانب سے صلح کرانے کی کوشش کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close