Featuredاسلام آباد

سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہوچکی ہیں، کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان کو کہا آخری آپشن ہے کہ استعفیٰ دے دیں۔

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے، بڑی طاقتیں اسی طرح عدم اعتماد کرتیں اور بندوں کو خریدتی ہیں، پہلے صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں پاکستان میں قوت مسلط کرنا چاہتی ہیں، ہار جیت کا مسئلہ نہیں اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہوگیا، امید ہے اچھے فیصلے آئیں گے شام کو عمران خان خطاب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ پہلے یہ تھا مسئلہ کیا ہے اس وقت بھی کہتا تھا استعفیٰ دے دو، میں اس وقت کہتا تھا ایمرجنسی، گورنر راج لگادو تو ٹھیک تھا، آج میں یک زبان ہوکر کہتا ہوں کہ استعفیٰ دے دینا چاہیئے، کوئی سمجھ رہا ہے قوم کو سمجھ نہیں آئی تو سن لے قوم کو سب سمجھ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close