Featuredاسلام آباد

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے

عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے۔ 

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ، عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

شہباز شریف نے تمام اپوزیشن رہنماؤں کا نام لے کر ان کا اور پوری قوم کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ن لیگ نے کہا یہ اتحاد آج ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے گا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوران سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس قوم کے دکھوں اور زخموں پر مرہم رکھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی کو بےجا جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے، بلکہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان اس معاملے کے بیچ میں نہیں آئیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close