Featuredپنجاب

پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے : علیم خان

لاہور: اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔

علیم خان کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیئے کہ اپنی شکست تسلیم کرلیں، الیکشن کے میدان میں آئیں۔

علیم خان کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے، اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے، وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیئے کہ اپنی شکست تسلیم کرلیں، الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close