Featuredپنجاب

حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

لاہور:  جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہوں گے، اب مذاق ختم اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 2018 میں ہمارا الیکشن دھاندلی کے ذریعے چوری کیا گیا تھا، جہانگیر ترین اور علیم خان نے جیلیں کاٹیں، بے بنیاد مقدمے بنائے گئے، 2018میں گروتھ ریٹ 8.5 فیصد تھا جو صفر پر آگیا، مہنگائی کی شرح ہمارے دور میں 3 فیصد پر تھی جو ان کے دور میں 12 فیصد پر آگئی، یہ سب میں نے نہیں کہا بلکہ برطانوی جریدےکی رپورٹ میں کہا گیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ میری نہیں ایوان میں بیٹھے تمام اراکان کی فتح ہوئی، ایوان کے دروازے ارکان اسمبلی کیلئے بند کیے گئے، 2ہفتوں تک قوم ہیجانی کیفیت میں مبتلا رہی، تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اسپیکر پر حملہ ایوان کے تقدس پر حملہ ہے، جمہوری اور آئینی روایات کو پامال کیا گیا، جمہوریت کے دشمن چہرے اب بے نقاب ہوں گے، اب مذاق ختم اور جمہوریت مضبوط ہوگی، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا، عمران خان نے آتے ہی غریب کی جھونپڑی گرادی، عمران خان نے بنی گالہ کو ریگولرائز کرادیا، نوجوان ہاتھوں میں ڈگری لیے گھوم رہا ہے، روزگار نہیں۔

نو منتخب وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو آئی ایم ایف کے پاس نہیں جانا تھا بلکہ خودکشی کرنی تھی، قرضے لیے جاتے ہیں لیکن ان کیلئے ٹائمنگ اہم ہوتی ہے، ٹاک شوز میں جو زیادہ گالیاں دیتا ہے اسے کہا جاتا ہے تم میرے ٹائیگر ہو، چینی بحران کے دوران ماؤں، بہنوں کو لائنوں میں لگنا پڑا، بہترین دوست چین کو بھی ناراض کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close