Featuredسندھ

میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا

کراچی : میں دوستی سب سے چاہتا ہوں غلامی کسی سے نہیں چاہتا ، آپ کی آزادی ضروری ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نےکہا تمہاری جان کو خطرہ ہے بیرونی بھی اور اندرونی بھی، لوگوں نے کہا عمران خان تمہارے پیچھے مافیا لگا ہوا ہے، میری جان اتنی ضروری نہیں جتنی پاکستان کی حقیقی آزادی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش پاکستان کوغلام رکھنےکیلئےہوئی ہے، انہوں نے میر جعفر میر صادق سے متعلق بتایا کہ ایک میر جعفر کو ہمارےمسلط کردیا گیا ہے، میر جعفر ایک غدار تھا جس نے انگریزوں کے ساتھ مل کرسراج الدولہ کیساتھ غداری کی،بنگال انگریزوں کے پاس گیا تو انہوں نے ٹیکس لگائے کسانوں سے پیسہ نکالا کسان غریب ہوگئے اور بنگال میں کروڑوں لوگ قحط سے مرے، جب انگریز آیا تو بنگال سب سے امیر ریاست تھی انگریز گئے تو سب سے غریب ریاست تھی، انہوں نے بھی میر جعفر قوم پر مسلط کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانےمیں لوگوں سےملاقاتیں شروع ہوئی،عمران خان جولوٹےارکان تھےان سےبھی ملاقاتیں شروع ہوگئیں،ڈونلڈلوسفیرکوکہتاہےعدم اعتمادناکام ہوئی توپاکستان کومشکلات ہونگی، ڈونلڈلوکوپتہ تھاتحریک عدم اعتماد آنےوالی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکا نےایک دھمکی دی اورہمارےملک کی تباہی ہوئی، انٹرویومیں پوچھا گیا کیا امریکا کو اڈے دینگے میں نےکہا ایبسلوٹلی ناٹ،، پوچھاگیاکیا دوبارہ امریکی جنگ میں شریک ہونگےکہاایبسلوٹلی ناٹ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کےوالدکی جگہ ہوتاہے،قوم اس کےبچےہوتےہیں،میں قوم کوکسی جنگ میں لےجاؤں تویہ میری ذمہ داری ہوتی ہے، میں کبھی کسی اورملک کےلیےاپنےلوگوں کوقربان نہیں کرسکتا،میں چیری بلاسم بوٹ پالش نہیں ہوں،اس ملک کامیرجعفرنہیں،۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے3 سال ہمارے ساتھ رہے پھرکہتےہیں پی ٹی آئی توبہت بری ہے، اس کےبعدہمارےاتحادی بھی ساتھ چھوڑنا شروع کردیتےہیں، سازش کس قسم کی ہوئی پاکستانی قوم اندازہ لگاسکتی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close