Featuredاسلام آباد

یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد : ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم کی ہدایت کے بعد چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ہے، کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

چینی میں 15 روپے کی سبسڈی کے بعد 85 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کر دی گئی۔ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی 800 روپے میں فروحت کی جارہی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ پیکج کے تحت 19 اشیاء کی فروخت شناختی کارڈ سے منسلک کر دی گئی ہے، شناختی کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close