Featuredاسلام آباد

امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے : وزیراعظم

امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے رکن امریکی کانگریس الہان عمر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےدوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے الہان عمر کے عزم و حوصلے اور سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ الہان عمرکےدورہ سے عوامی سطح کےدوطرفہ تعلقات کوفروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے باہمی اعتماد پر مبنی دوطرفہ تعاون کےفروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکاپاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے امریکا کےساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اوورسیز کے کردار کو سراہا جب کہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امسئلہ کشمیر کےپرامن حل کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا جیسی برائی سےنمٹنےکیلئےعالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ امید ہے دورے سے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔

رکن کانگریس الہان عمر 20 سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔ الہان عمرقیادت سےملاقاتوں کےعلاوہ لاہور، آزادکشمیر کا دورہ کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close