Featuredسندھ

دادو واقعے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا

دادو میں جن کے گھر جلے ہیں، انہیں نئے گھر بنا کر دیں گے

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں کے امداد کا کام بہت سست تھا، جن کے گھر جلے ہیں اور نقصان ہوا ہے، انہیں گھر بنا کر دیں گے۔ دادو واقعے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دوبارہ نوری آباد والا ریفرنس نیب نے دائر کیا ہوا ہے۔ سب سے سستی بجلی یہ پاور پلانٹ دیتا رہا ہے، اس سے کے الیکڑک بجلی لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ اس وقت فیول نہ لینے کی وجہ سے 10 سے 12 گھنٹے پورے سندھ میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ گرمیوں میں بجلی کے بحران کو قابو کرنا بڑا امتحان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات سن کر لگتا ہے، عالمی سازش سے شروع ہو کر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ بتا رہے ہیں۔ لوگوں کو یاد رہتا ہے کہ پہلے آپ نے کیا کہا ہے۔ قومی اسمبلی سے کیوں نکالا گیا کیونکہ ان کے پاس بندہ پورے نہیں تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دادو میں لگنے والی آگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں خود اس گاؤں میں گیا تھا۔ میں تسلیم کرتا ہوں کے امداد کا کام بہت سست تھا۔ فون پر رابطہ میں تھے، دیر سے پہنچنے والوں کے خلاف تحقیقات کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جن کے گھر جلے ہیں اور نقصان ہوا ہے، انہیں گھر بنا کر دیں گے۔ دادو واقعے پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز نے ایک کروڑ امداد کا اعلان کیا ہے۔ موقع پر پہنچا۔ تمام اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ جن مویشیوں کی اموات ہوئیں، اناج ضائع ہوا، ان کو ازالے کی رقم دیں گےْ جو انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس کا تو کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے میٹنگز ہوئی ہیں۔ چھ سے سات ہزار میگا واٹ بجلی اس لیے نہیں بنائی جا رہی کہ پاور پلانٹس کو فیول نہیں ملا۔ پچھلی حکومت کے سارے دعوے غلط تھے۔ تجربہ کار ٹیم آئی ہے، وہ اس کو دیکھے گی۔ یہ ایک چیلنگ ٹاسک ہے کہ جو مسائل وہ چھوڑ کر گئے ہیں انہیں حل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدر پاکستان ہیں ان کی آئینی ذمہ داریاں ہیںْ آئین کی پاسداری ان کا کام ہے، پارٹی لائن سے اوپر سوچنا چاہیئے۔ اگر وہ آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہے تو انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے۔ اگر ان کی پارٹی کا وزن اتنا زیادہ ہے کہ پاکستان کے آئین کو فالو نہیں کر سکتے تو پھر عہدہ چھوڑ دیں۔ عمران خان کے بیانات کی تردید کرنے کے لیے کوئی اور نہیں چاہیئے۔ الیکشن میں جائیں گے تو لوگ پانچ سال کا حساب مانگیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کہتے ہیں کہ ٹوئٹر اسپیس پر دس لاکھ لوگوں نے دیکھا۔ میں کہتا ہوں کہ یہ تعداد تو کم ہے، جن کو پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دیں۔ ان سب کو تو دیکھنا چاہیئے تھا۔ خود چارٹر طیارے میں آتے اور کارکنوں سے سو سو روپے چندہ جمع کر رہے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سندھ میں کافی ایشوز آئے۔ سیلیکٹیڈ پرائم منسٹر نے اس وقت ایک فون بھی نہیں کیا تھا۔ موجودہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا آفس سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال رہ گیا ہے حکومت کا، ساڑھے تین سال میں کچھ نہیں کر سکے۔ میں نے کہا ہے کہ ہم نے ان ڈیڑھ سالوں میں پانچ سال کا کام کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close