Featuredاسلام آباد

عمران خان کو توشہ خانہ سے لیے گئے مال کا حساب دینا پڑے گا : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ڈھٹائی کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی، میرا تحفہ میری مرضی نہیں ، یہ تحفہ ریاست پاکستان کا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے اتنا کمایا جتنا ساری زندگی نہیں کماسکے، عمران خان کو توشہ خانہ سے لیے گئے مال کا حساب دینا پڑے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابقہ دور میں میڈیا اور پارلیمان کی آواز بندی کی گئی، ڈھٹائی کے ساتھ کہا جارہا ہے کہ میرا تحفہ میری مرضی، میرا تحفہ میری مرضی نہیں ، یہ تحفہ ریاست پاکستان کا ہے، تحفہ آپ کا نہیں وزیراعظم کے نام تھا جسے بیچا نہیں جاسکتا، تحفائف توشہ خانہ سے کم قیمت پر لے کر زیادہ نرخوں پر بیچے گئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نے تینوں چیزیں 20 فیصد پر حاصل کیں، 50 فیصد کا نیا حکم نامہ اس کے بعد جاری ہوا، عمران خان نے توشہ خانہ سے 58تحائف اپنے پاس رکھے، عمران خان نے پہلے 2 مہینے توشہ خانہ سے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے، عمران خان نے توشہ خانہ سے اتنا کمایا جتنا ساری زندگی نہیں کماسکے، عمران خان کو توشہ خانہ سے لیے گئے مال کا حساب دینا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال میں 14 کروڑ روپے سے زائد توشہ خانہ کے ذریعے کمائے گئے، ریکارڈ کے مطابق توشہ خانہ سے کی گئی کمائی انکی پوری زندگی کی کمائی سے زیادہ ہے، ریکارڈ کے مطابق عمران کی اہلیہ نے آخری ٹیکس ریٹرن 2018 میں جمع کیا، 2018 کے ریکارڈ کے مطابق عمران کا نام انکی اہلیہ کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو منی ٹریل دیں اس میں آپ کی مرضی نہیں چلے گی، دوسروں کے مرحوم والدین کا حساب مانگتے ہیں اپنا زندگی کا حساب دو، عمران خان کے جلسوں میں منظم مہم چلائی جارہی ہے، شناخت پریڈ کا کام شروع ہوچکا جلد ہی سب پر کارروائی ہوگی، پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے ربوٹک ٹوئٹس پر کارروائی کریں، جہاں ربوٹک سافٹ ویئر انسٹال ہیں وہ بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close