Featuredسندھ

کےالیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کےالیکٹرک انتظامیہ نے صارفین کو لوڈشیڈنگ کے پیغامات ایس ایس ایم کردیے، لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

کےالیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچا دیا، لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

نیوکراچی میں لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری رات میں سڑکوں پر آگئے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، لیاقت آباد، میمن گوٹھ میں کل رات بجلی غائب رہی۔

گلشن معمار، شاہ فیصل کالونی، کھوکھرا پار، کورنگی، خواجہ اجمیرنگری، نصرت بھٹو کالونی، ملیر، اختر کالونی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

اس کے علاوہ کشمیرکالونی، نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن میں رات کے وقت لوڈشیڈنگ کی گئی، ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close