Featuredسندھ

کراچی سے ایک اور 16 سالہ لڑکی لاپتہ

کراچی:  ملیر کے علاقے سعود آباد سے 16 سالہ نمرہ نامی لڑکی لاپتہ ہوگئی۔

ملیر سعود آباد تھانے کی حدود سے لاپتہ پونے والی لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی 20 اپریل کو گھر سے لاپتہ ہوئی، بیٹی میٹرک کلاس کی طلبہ ہے، چار دن گزر گئے لیکن نمرہ کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ میں صبح گھر سے کام کرنے کے لئے نکلی تھی اور اپنی بیٹی سے رابطہ میں تھی، کہاں نکل گئی یہ کوئی لے کر گیا مجھے کچھ معلوم نہیں، نمرہ کے پاس فون تھا وہ بھی مسلسل بند جارہا ہے، جب میں واپس گھر آئی تو میری بیٹی گھر میں موجود نہیں تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ علاقے والوں سے پوچھا تو کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا، گھر کے دروازے بھی کھلے ہوئے تھے، واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی تھی، پولیس نے مقدمہ 20 اپریل کو ہی درج کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close