Featuredسندھ

لوڈشیڈنگ میں سحر و افطار مشکل ہوگیا

 کراچی:  بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہ آسکی، کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش جاری ہے۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چار سے چھ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی جبکہ کئی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 8 سے 15 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

شہری علاقوں میں 8 گھنٹے اور دیہات میں 12 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی نہ ہونے سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کمرشل صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے، حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمےکے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

پنجاب کے شہری علاقوں میں آٹھ سے 9 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔

پشاور میں بھی شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

کوئٹہ میں بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس حوالے سے ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں یومیہ 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 12 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close