Featuredسندھ

پچھلی حکومت غریبوں کی دشمن حکومت تھی ،عمران خان کو نااہلی نے نکالا

کراچی : عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے نکالا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنے طور پر کوشش کر رہی ہے۔ ڈیڑھ سال میں پانچ سال کا کام کرنا ہے۔ کراچی میں لوڈشیڈنگ پھر بڑھ گئی ہے۔ ایم ڈی کے الیکٹرک سے بات کی ہے۔ وزیراعظم سے حیسکو سیپکو ایریاز میں لوڈشیڈنگ کا ذکر کیا تھا۔ پچھلی حکومت نے فیول ہی نہیں خریدا تھا۔

مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پچھلی حکومت ایک غریبوں کی دشمن حکومت تھی۔ اس کا ثبوت ہمیں مل گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر بتا دیا۔ مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کی تھی۔ سندھ حکومت نے مزدور کی اجرت 25 ہزار کی تھی۔ فیکٹری مالکان اس فیصلے ہر ہائی کورٹ چلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ صوبے سے سب سے پہلے غریبوں کو رعایت دینے کا آغاز کیا۔ مہنگائی نے ملک کے غریب شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ہم کہتے تھے کہ غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو تھا۔ مہنگائی کا جو طوفان برپا تھا، اس پر پہلے تو وفاقی حکومت بلکل تیار تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا باقی صوبوں میں نہیں تھی تو پھر آپ نے کیوں کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میہڑ دادو میں آتشزدگی کے واقع میں فنڈز دے رہے ہیں۔ متعلقہ تمام سرکاری افسران کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ میہڑ واقعے میں متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وزیراعظم کے میہڑ سانحے کے متاثرین کے اعلان کردہ فنڈز مل گئے ہیں۔ جو بھی نقصان ہوا ہے حکومت پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں عالمی سازش ہے کبھی کہتے ہیں ادارے ساتھ نہیں۔ عمران خان کو آئینی طریقے سے نکالا گیا۔ عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے نکالا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close