Featuredاسلام آباد

حکومت چور دروازے سے بنی ہے ، بہت جلد جان چھوٹے گی

اسلام آباد : امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دئیے گئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت چور دروازے سے بنی ہے، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے، بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

سابق وزیرداخلہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے فرار کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی نہیں جارہی ہے، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔ امپورٹڈ حکومت کی کوئی آئینی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔ سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال دوبارہ سے شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close