Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کیس میں دلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جونیئر وکیل پیش ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن حکم کیخلاف رٹ چل رہی ہے۔ نئے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی کی وجہ سے سماعت مؤخر ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ آپ کیس کو ہائیکورٹ سے لنک نہ کریں۔ آخری موقع دیتے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے تو اپیلیں خارج کردیں گے۔

معاون وکیل عمران خان نے کہا کہ مناسب ہوگا پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ آپ کا مؤقف ہے کمیشن اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔ الیکشن کمیشن نے عِمران خان اور اسد عمر کی اپیلوں پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ عِمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 – 50 ہزار جرمانہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close