Featuredپنجاب

نمرہ کاظمی نے پسند کی شادی کے بعد ٹک ٹاک پر انٹری دےدی

 سعود آباد سے لاپتہ نمرہ نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔

نمرہ کاظمی نے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہے جس کا یوزر نیم نمرہ کاظمی ایس کےہے۔

ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر نمرہ کاظمی نے ابھی تک صرف 7 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن میں اُن کے ساتھ اُن کے شوہر شاہ رخ موجود ہیں۔

صرف ایک دن میں نمرہ کاظمی کو 32 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

نمرہ اور شاہ رخ کی ویڈیوز پر جہاں صارفین اُنہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تو وہیں کئی صارفین ایسے بھی ہیں جو اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے۔

واضح رہے کہ نمرہ کاظمی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ 17 اپریل کو گھر سے نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا۔

نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائیں، میں بہت خوش ہوں۔

ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے، یوں نمرہ کی عمر 14 سال ہے،تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close