Featuredسندھ

جامعہ کراچی خودکش دھماکہ میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری

کراچی: حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے۔

جامعہ کراچی میں خودکش دھماکہ میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تفتیش کاروں نے گلشن اقبال کے علاقے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایم فل کے طالب علم کو حراست میں لیا گیا ہے، حراست میں لیا جانے والا شخص جامعہ میں لکچرز بھی دیتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ اور غیرملکی لٹریچر تحویل میں لے لیا گیا ہے، تفتیش کاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے متعلق مواد بھی ملا ہے، حملے میں ملوث افراد سوشل میڈیا سے رابطہ کرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close