Featuredانٹرٹینمنٹ

پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں

سینئر اداکارہ عفت عمرنے حال ہی میں مسجد نبوی میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بات کی۔

عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں۔

اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید کی ۔

واضح رہے کہ مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا  تھا جس میں کچھ افراد نے چور چور کےنعرے لگائے جب کہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے۔

اس سے قبل بھی عفت عمر کی جانب سے  ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں اداکارہ کی جانب سے  عمران خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close