Featuredاسلام آباد

بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے : فواد چودھری

اسلام آباد: بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟

فواد چودھری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا، ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ایئرپورٹ سے اغوا کیا گیا، ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کابتایا نہیں جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو بھی اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close