Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 8 کے میچز اس بار چار شہروں میں ہوں گے

کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 8 ویں سیزن کے لیے مجوزہ ونڈو کا تعین کرلیا گیا، ایونٹ آئندہ برس 15 فروری سے 31 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے میچز اس بار چار شہروں میں ہوں گے، ایونٹ کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان اور راولپنڈی کو بھی میزبانی کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوری 2023ء میں نیوزی لینڈ کو دو ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کے لیے دورہ کرنا ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کا انعقاد ہوگا، ٹیموں کی 4 شہروں میں آمدورفت کے پیش نظر ٹورنامنٹ کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ شیڈول میں آسانی ہو اور کھلاڑیوں کو مناسب آرام بھی مل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close