Featuredاسلام آباد

آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

عیدالفطر آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جب کہ اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عید کے اس پُرمسرت موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ آج عید الفطر کے پُرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں،

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو و درگزر کا دن ہے، یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے، ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر رب کریم کی بے پناہ عنایات کا مظہر ہے۔ رمضان المبارک میں صبر، ایثار اور قربانی نے ہمیں دوسروں کی تکالیف کا جو احساس عطا کیا جس کا تقاضا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے ارد گرد کے تمام نادار و مفلس، ضرورت مند افراد اور خاندانوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہ عمل ہی اس دن کی حقیقی روح اور نبی رحمت خاتم النبیین ﷺ کا پیغام ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد لیگی کارکنوں اور عام لوگوں سے عید بھی ملے اور انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا پاکستان اس وقت شدید معاشی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ عوام آنے والے دنوں میں ملکی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close